كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ الفَرْقِ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو الوَلِيدِ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ، قَالاَ: حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الحَكَمِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنِ الأَسْوَدِ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: «كَأَنِّي أَنْظُرُ إِلَى وَبِيصِ الطِّيبِ فِي مَفَارِقِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ مُحْرِمٌ» قَالَ عَبْدُ اللَّهِ: فِي مَفْرِقِ النَّبِيِّ
کتاب: لباس کے بیان میں
باب: ( سر میں بیچوں بیچ بالوں میں ) مانگ نکالنا
ہم سے ابو الولید اور عبداللہ بن رجاءنے بیان کیا ، ان دونوں نے کہا کہ ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، ان سے حکم بن عتیبہ نے ، ان سے ابراہیم نخعی نے ، ان سے اسود نے اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا جیسے میں اب بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی مانگ میں احرام کی حالت میں خوشبو کی چمک دیکھ رہی ہوں ۔ حضرت عبداللہ بن رجاءنے ( اپنی روایت میں ) ” مفرق النبی صلی اللہ علیہ وسلم “ ( واحد کے صیغہ کے ساتھ ) بیان کیا یعنی مانگوں کی جگہ صرف لفظ مانگ استعمال کیا ۔
تشریح :
ہر دو احادیث میں باب کی مطابقت ظاہر ہے۔
ہر دو احادیث میں باب کی مطابقت ظاہر ہے۔