‌صحيح البخاري - حدیث 5916

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ التَّلْبِيدِ صحيح حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ نَافِعٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ حَفْصَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا شَأْنُ النَّاسِ حَلُّوا بِعُمْرَةٍ وَلَمْ تَحْلِلْ أَنْتَ مِنْ عُمْرَتِكَ؟ قَالَ: «إِنِّي لَبَّدْتُ رَأْسِي، وَقَلَّدْتُ هَدْيِي فَلاَ أَحِلُّ حَتَّى أَنْحَرَ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5916

کتاب: لباس کے بیان میں باب: خطمی ( یا گوند وغیرہ ) سے بالوں کو جمانا مجھ سے اسماعیل بن ابن ابی اویس نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے امام مالک نے بیان کیا ، ان سے نافع نے ، ان سے حضرت عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے اور ان سے بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی زوجہ مطہرہ حضرت حفصہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ! کیا بات ہے کہ لوگ عمرہ کرکے احرام کھول چکے ہیں حالانکہ آپ نے احرام نہیں کھولا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیونکہ میں نے اپنے سر کے بال جمالیے ہیں اور اپنی ہدی ( قربانی کے جانور ) کے گلے میں قلادہ ڈال دیا ہے ۔ اس لیے جب تک میری قربانی کا نحر نہ ہولے میں احرام نہیں کھول سکتا ۔
تشریح : روایت میں بال جمانے کا ذکر ہے یہی باب سے مطابقت ہے۔ روایت میں بال جمانے کا ذکر ہے یہی باب سے مطابقت ہے۔