صحيح البخاري - حدیث 5907
كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ الجَعْدِ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا جَرِيرُ بْنُ حَازِمٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ضَخْمَ اليَدَيْنِ وَالقَدَمَيْنِ، حَسَنَ الوَجْهِ، لَمْ أَرَ بَعْدَهُ وَلَا قَبْلَهُ مِثْلَهُ، وَكَانَ بَسِطَ الكَفَّيْنِ»
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5907
کتاب: لباس کے بیان میں باب: گھونگھریالے بالوں کا بیان ہم سے ابو النعمان نے بیان کیا ، کہا ہم سے جریر بن حازم نے بیان کی ، ان سے قتادہ نے اور ان سے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہاتھ اور پاؤں بھرے ہوئے تھے ۔ چہرہ حسین وجمیل تھا ، میں نے آپ جیسا خوبصورت کوئی نہ پہلے دیکھا اور نہ بعد میں ، آپ کی ہتھیلیاں کشادہ تھیں ۔