‌صحيح البخاري - حدیث 5901

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ الجَعْدِ صحيح حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، سَمِعْتُ البَرَاءَ، يَقُولُ: «مَا رَأَيْتُ أَحَدًا أَحْسَنَ فِي حُلَّةٍ حَمْرَاءَ مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ» قَالَ بَعْضُ أَصْحَابِي، عَنْ مَالِكٍ: «إِنَّ جُمَّتَهُ لَتَضْرِبُ قَرِيبًا مِنْ مَنْكِبَيْهِ» قَالَ أَبُو إِسْحَاقَ: - «سَمِعْتُهُ يُحَدِّثُهُ غَيْرَ مَرَّةٍ، مَا حَدَّثَ بِهِ قَطُّ إِلَّا ضَحِكَ -» قَالَ شُعْبَةُ: «شَعَرُهُ يَبْلُغُ شَحْمَةَ أُذُنَيْهِ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5901

کتاب: لباس کے بیان میں باب: گھونگھریالے بالوں کا بیان ہم سے مالک بن اسماعیل نے بیان کیا ، کہا ہم سے اسرائیل نے ، ان سے ابو اسحاق نے ، کہا میں براءرضی اللہ عنہ سے سنا ، انہوں نے بیا ن کہا کہ میں نے سرخ حلہ میں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے زیادہ کسی کو خوبصورت نہیں دیکھا ( امام بخاری نے کہا کہ ) مجھ سے میرے بعض اصحاب نے امام مالک سے بیان کیا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سر کے بال شانہ مبارک کے قریب تک تھے ۔ ابو اسحاق نے بیان کیا کہ میںنے براءرضی اللہ عنہ کو ایک مرتبہ سے زیادہ یہ حدیث بیان کرتے سنا جب بھی وہ یہ حدیث بیان کرتے تو مسکراتے ۔ اس روایت کی متابعت شعبہ نے کی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بال آپ کے کانوں کی لو تک تھے ۔