صحيح البخاري - حدیث 5894
كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ مَا يُذْكَرُ فِي الشَّيْبِ صحيح حَدَّثَنَا مُعَلَّى بْنُ أَسَدٍ، حَدَّثَنَا وُهَيْبٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، قَالَ: سَأَلْتُ أَنَسًا: أَخَضَبَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ؟ قَالَ: «لَمْ يَبْلُغِ الشَّيْبَ إِلَّا قَلِيلًا»
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5894
کتاب: لباس کے بیان میں
باب: بڑھاپے کا بیان
ہم سے معلی بن اسد نے بیان کیا ، کہا ہم سے وہیب نے بیان کیا ، ان سے ایوب سختیانی نے ، ان سے محمد بن سیرین نے بیان کیا کہ میں نے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے پوچھا کیا نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے خضاب استعمال کیا تھا ۔ بولے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے بال ہی بہت کم سفید ہوئے تھے ۔
تشریح :
انیس یا بیس یا پندرہ نا مکمل ۔
انیس یا بیس یا پندرہ نا مکمل ۔