كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ الثَّوْبِ الأَحْمَرِ صحيح حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ أَشْعَثَ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ سُوَيْدِ بْنِ مُقَرِّنٍ، عَنِ البَرَاءِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: أَمَرَنَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِسَبْعٍ: عِيَادَةِ المَرِيضِ، وَاتِّبَاعِ الجَنَائِزِ، وَتَشْمِيتِ العَاطِسِ، وَنَهَانَا عَنْ سَبْعٍ: عَنْ لُبْسِ الحَرِيرِ، وَالدِّيبَاجِ، وَالقَسِّيِّ، وَالإِسْتَبْرَقِ، وَالمَيَاثِرِ الحُمْرِ
کتاب: لباس کے بیان میں
باب: سرخ کپڑا پہننے کے بیان میں
ہم سے قبیصہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا ، ان سے اشعث نے ، ان سے معاویہ بن سوید بن مقرن نے اوران سے حضرت براءرضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ہمیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے سات چیزوں کا حکم دیا تھا ۔ بیمار کی عیادت کا ، جنازہ کے پیچھے چلنے کا ، چھینکنے والے کا جواب ( یرحمک اللہ سے ) دینے کا اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں ریشم ، دیبا ، قسی ، استبرق اور سرخ زین پوشوں کے استعمال سے بھی منع فرمایا تھا ۔
تشریح :
چار باتیں اس روایت میں مذکورنہیں جن کے کرنے کا آپ نے حکم فرمایا وہ یہ ہیں دعوت قبول کرنا، سلام کو پھیلانا، مظلوم کی مدد کرنا، قسم کو سچا کرنا۔ اسی طرح سات کام جو منع ہیں ان میں سے یہاں پانچ مذکور ہیں وہ یہ ہیں سونے کی انگوٹھی پہننا، چاندی کے برتنوں میں کھانا۔