صحيح البخاري - حدیث 5847
كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ الثَّوْبِ المُزَعْفَرِ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ دِينَارٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا قَالَ: «نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَلْبَسَ المُحْرِمُ ثَوْبًا مَصْبُوغًا بِوَرْسٍ أَوْ بِزَعْفَرَانٍ»
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5847
کتاب: لباس کے بیان میں
باب: زعفران سے رنگا ہوا کپڑا پہننا مردوں کے لیے سخت منع ہے
ہم سے ابو نعیم نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا ، ان سے عبداللہ بن دینار نے بیان کیا اور ان سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے منع کیا تھا کہ کوئی محرم ورس یا زعفران سے رنگا ہوا کپڑاپہنے ۔
تشریح :
ورس ایک خوشبو دار رنگین گھاس ہوتی ہے۔
ورس ایک خوشبو دار رنگین گھاس ہوتی ہے۔