‌صحيح البخاري - حدیث 5846

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ النَّهْيِ عَنِ التَّزَعْفُرِ لِلرِّجَالِ صحيح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الوَارِثِ، عَنْ عَبْدِ العَزِيزِ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: «نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ يَتَزَعْفَرَ الرَّجُلُ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5846

کتاب: لباس کے بیان میں باب: مردوں کے لیے زعفران کے رنگ کا استعمال منع ہے ( یعنی بدن یا کپڑے کو زعفران سے رنگنا ہم سے مسدد نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبدالوارث بن سعید نے بیان کیا ، ان سے عبدالعزیز نے اور ان سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منع فرمایا کہ کوئی مرد زعفران کے رنگ کا استعمال کرے ۔
تشریح : عبدالعزیز بن رفیع مشہور عالم ثقہ تابعین میں سے ہیں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے شاگرد ہیں ۔ 71 سا ل کی عمرپائی ۔ حدیث اورباب کا مطلب واضح ہے۔ عبدالعزیز بن رفیع مشہور عالم ثقہ تابعین میں سے ہیں حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے شاگرد ہیں ۔ 71 سا ل کی عمرپائی ۔ حدیث اورباب کا مطلب واضح ہے۔