‌صحيح البخاري - حدیث 5839

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ مَا يُرَخَّصُ لِلرِّجَالِ مِنَ الحَرِيرِ لِلْحِكَّةِ صحيح حَدَّثَنِي مُحَمَّدٌ، أَخْبَرَنَا وَكِيعٌ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: «رَخَّصَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِلزُّبَيْرِ وَعَبْدِ الرَّحْمَنِ فِي لُبْسِ الحَرِيرِ، لِحِكَّةٍ بِهِمَا»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5839

کتاب: لباس کے بیان میں باب: خارش کی وجہ سے مردوں کو ریشمی کپڑے کے استعمال کی اجازت ہے ہم سے محمد نے بیان کیا ، کہا ہم کو شعبہ نے خبر دی ، انہیں قتادہ نے اوران سے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت زبیر اور حضرت عبدالرحمن رضی اللہ عنہما کو ، کیونکہ انہیں خارش ہوگئی تھی ، ریشم پہننے کی اجازت دی تھی ۔
تشریح : معلوم ہوا کہ ایسی شدید تکلیف کے علاج کے لیے ریشم پہننے کی اجازت ہے۔ معلوم ہوا کہ ایسی شدید تکلیف کے علاج کے لیے ریشم پہننے کی اجازت ہے۔