كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ افْتِرَاشِ الحَرِيرِ صحيح حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ أَبِي نَجِيحٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ حُذَيْفَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: «نَهَانَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنْ نَشْرَبَ فِي آنِيَةِ الذَّهَبِ وَالفِضَّةِ، وَأَنْ نَأْكُلَ فِيهَا، وَعَنْ لُبْسِ الحَرِيرِ [ص:151] وَالدِّيبَاجِ، وَأَنْ نَجْلِسَ عَلَيْهِ»
کتاب: لباس کے بیان میں
باب: مرد کے لیے ریشم کا کپڑا بطور فرش بچھانا منع ہے
ہم سے علی نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے وہب بن جریر نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سے ان کے والد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ میںنے ابن ابی نجیح سے سنا ، انہوں نے مجاہد سے ، انہوں نے ابن ابی لیلیٰ سے اور ان سے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں سونے اور چاندی کے برتن میں پینے اور کھانے سے منع فرمایا تھا اور ریشم اور دیبا ج پہننے اور اس پر بیٹھنے سے منع فرمایا تھا ۔
تشریح :
معلوم ہوا کہ ریشمی فرش وفروش کا استعمال بھی مردوں کے لیے ناجائز ہے۔
معلوم ہوا کہ ریشمی فرش وفروش کا استعمال بھی مردوں کے لیے ناجائز ہے۔