صحيح البخاري - حدیث 5818
كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ الأَكْسِيَةِ وَالخَمَائِصِ صحيح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلاَلٍ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، قَالَ: أَخْرَجَتْ إِلَيْنَا عَائِشَةُ كِسَاءً وَإِزَارًا غَلِيظًا، فَقَالَتْ: «قُبِضَ رُوحُ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فِي هَذَيْنِ»
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5818
کتاب: لباس کے بیان میں باب: کملیوں اور اونی حاشیہ دار چادروں کے بیان میں ہم سے مسدد بن مسرہد نے بیان کیا ، کہا ہم سے اسماعیل بن علیہ نے بیان کیا ، ان سے ایوب سختیانی نے بیان کیا ، ان سے حمید بن ہلال نے اور ان سے ابو بردہ نے بیان کیا کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے ہمیں ایک موٹی کملی ( کساء) اورایک موٹی ازار نکال کر دکھائی اورکہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی روح ان ہی دو کپڑوں میں قبض ہوئی تھی ۔