كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ لُبْسِ القَمِيصِ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ، عَنْ أَيُّوبَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: أَنَّ رَجُلًا قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، مَا يَلْبَسُ المُحْرِمُ مِنَ الثِّيَابِ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لاَ يَلْبَسُ المُحْرِمُ القَمِيصَ، وَلاَ السَّرَاوِيلَ، وَلاَ البُرْنُسَ، وَلاَ الخُفَّيْنِ، إِلَّا أَنْ لاَ يَجِدَ النَّعْلَيْنِ، فَلْيَلْبَسْ مَا هُوَ أَسْفَلُ مِنَ الكَعْبَيْنِ»
کتاب: لباس کے بیان میں باب: قمیص پہننا ( کرتہ قمیص ہر دو ایک ہی ہیں ہم سے قتیبہ بن سعید نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے حماد بن سلمہ نے بیان کیا ، ان سے ایوب سختیانی نے بیان کیا ، ان سے نافع نے اوران سے حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ ایک صاحب نے عرض کیا یا رسول اللہ ! محرم کس طرح کا کپڑا پہنے ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ محرم قمیص ، پاجامہ ، برنس ( ٹوپی یا سر پر پہننے کی کوئی چیز ) اور موزے نہیں پہنے گا البتہ اگراسے چپل نہ ملیں تو موزوں ہی کو ٹخنوں تک کاٹ کر پہن لے ۔ وہ ہی جوتی کی طرح ہو جائیں گے ۔