‌صحيح البخاري - حدیث 5788

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ مَنْ جَرَّ ثَوْبَهُ مِنَ الخُيَلاَءِ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لاَ يَنْظُرُ اللَّهُ يَوْمَ القِيَامَةِ إِلَى مَنْ جَرَّ إِزَارَهُ بَطَرًا»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5788

کتاب: لباس کے بیان میں باب: جو کوئی تکبر سے اپنا کپڑا گھسیٹتا ہوا چلے اس کی سزا کا بیان ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا ، کہا ہم کو امام مالک نے خبردی ، انہیں ابو الزناد نے ، انہیں اعرج نے اور انہیں حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو شخص اپنا تہمد غرور کی وجہ سے گھسیٹتا ہے ، اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اس کی طرف نظر بھی نہیں کرے گا ۔
تشریح : اصل برائی غرور، تکبر ، گھمنڈ ہے جو اللہ کو سخت نا پسند ہے یہ غرور تکبر گھمنڈ جس طور پر بھی ہو مذموم ہے۔ اصل برائی غرور، تکبر ، گھمنڈ ہے جو اللہ کو سخت نا پسند ہے یہ غرور تکبر گھمنڈ جس طور پر بھی ہو مذموم ہے۔