‌صحيح البخاري - حدیث 5787

كِتَابُ اللِّبَاسِ بَابُ مَا أَسْفَلَ مِنَ الكَعْبَيْنِ فَهُوَ فِي النَّارِ صحيح حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي سَعِيدٍ المَقْبُرِيُّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَا أَسْفَلَ مِنَ الكَعْبَيْنِ مِنَ الإِزَارِ فَفِي النَّارِ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5787

کتاب: لباس کے بیان میں باب: کپڑا جو ٹخنوں سے نیچے ہو ( ازار ہو یا کرتہ یا چغہ ) وہ اپنے پہننے والے مرد کو دوزخ میں لے جائے گا جب کہ وہ پہننے والا متکبر ہو ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے شعبہ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے سعید بن ابی سعید مقبری نے بیان کیا اور ان سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تہمد کا جو حصہ ٹخنوں سے نیچے لٹکا ہو وہ جہنم میں ہوگا ۔
تشریح : وہ تہمد والا حصہ جسم کے ساتھ دوزخ میں جلا یا جائے گا۔ اور یہ اس تکبر کی سزا ہوگی جس کی وجہ سے اس شخص نے وہ تہمد ٹخنوں سے نیچے لٹکایا اعاذنا اللہ آمین۔ وہ تہمد والا حصہ جسم کے ساتھ دوزخ میں جلا یا جائے گا۔ اور یہ اس تکبر کی سزا ہوگی جس کی وجہ سے اس شخص نے وہ تہمد ٹخنوں سے نیچے لٹکایا اعاذنا اللہ آمین۔