‌صحيح البخاري - حدیث 5774

كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ لاَ عَدْوَى صحيح قَالَ أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لاَ تُورِدُوا المُمْرِضَ عَلَى المُصِحِّ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5774

کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں باب: امراض میں چھوت لگنے کی کوئی حقیقت نہیں ہے ابو سلمہ بن عبدالرحمن نے بیان کیا کہ میں نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا ، ان سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ مریض اونٹوں والا اپنے اونٹ تندرست اونٹوں والے کے اونٹ میں نہ چھوڑے ۔