‌صحيح البخاري - حدیث 5769

كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ الدَّوَاءِ بِالعَجْوَةِ لِلسِّحْرِ صحيح حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ مَنْصُورٍ، أَخْبَرَنَا أَبُو أُسَامَةَ، حَدَّثَنَا هَاشِمُ بْنُ هَاشِمٍ، قَالَ: سَمِعْتُ عَامِرَ بْنَ سَعْدٍ، سَمِعْتُ سَعْدًا رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ تَصَبَّحَ سَبْعَ تَمَرَاتٍ عَجْوَةً، لَمْ يَضُرَّهُ ذَلِكَ اليَوْمَ سُمٌّ وَلاَ سِحْرٌ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5769

کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں باب: عجوہ کھجور بڑی عمدہ جادو کیلئے دوا ہے ہم سے اسحاق بن منصور نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو ابو اسامہ حماد بن اسامہ نے خبر دی ، انہوں نے کہا ہم سے ہاشم بن ہاشم نے بیان کیاکہ میں نے عامر بن سعد سے سنا ، انہوں نے حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے سنا آپ نے فرمایا کہ جس شخص نے صبح کے وقت سات عجوہ کھجوریں کھالیں اس دن اسے نہ زہر نقصان پہنچا سکتا ہے اور نہ جادو ۔
تشریح : یہ مدینہ کی خاص الخاص کھجور ہے جو وہاں تلاش کرنے سے دستیاب ہوجا تی ہے اللھم ارزقنا آمین ان روایتوں سے بھی جادو کی حقیقت پر روشنی پڑتی ہے۔ یہ مدینہ کی خاص الخاص کھجور ہے جو وہاں تلاش کرنے سے دستیاب ہوجا تی ہے اللھم ارزقنا آمین ان روایتوں سے بھی جادو کی حقیقت پر روشنی پڑتی ہے۔