كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ الكِهَانَةِ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَبِي بَكْرِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ الحَارِثِ، عَنْ أَبِي مَسْعُودٍ، قَالَ: «نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ ثَمَنِ الكَلْبِ، وَمَهْرِ البَغِيِّ، وَحُلْوَانِ الكَاهِنِ»
کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں
باب: کہا نت کا بیان
ہم سے عبداللہ بن محمد مسندی نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان ابن عیینہ نے بیان کیا ، ان سے زہری نے ، ان سے ابو بکر بن عبدالرحمن بن حارث نے اور ان سے ابو مسعود رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کتے کی قیمت ، زنا کی اجرت اور کاہن کی کہا نت کی وجہ سے ملنے والے ہدیہ سے منع فرمایاہے ۔
تشریح :
یعنی ایک مومن مسلمان کے لیے ان کا کھانا لینا حرام ہے۔ کتے کی قیمت ، زانیہ عورت کی اجرت اور کاہنوں کے تحائف ان کا لینا اور کھانا قطعاً حرام ہے۔
یعنی ایک مومن مسلمان کے لیے ان کا کھانا لینا حرام ہے۔ کتے کی قیمت ، زانیہ عورت کی اجرت اور کاہنوں کے تحائف ان کا لینا اور کھانا قطعاً حرام ہے۔