‌صحيح البخاري - حدیث 5760

كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ الكِهَانَةِ صحيح وَعَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ المُسَيِّبِ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَضَى فِي الجَنِينِ يُقْتَلُ فِي بَطْنِ أُمِّهِ بِغُرَّةٍ عَبْدٍ، أَوْ وَلِيدَةٍ، فَقَالَ الَّذِي قُضِيَ [ص:136] عَلَيْهِ: كَيْفَ أَغْرَمُ مَا لاَ أَكَلَ وَلاَ شَرِبَ، وَلاَ نَطَقَ وَلاَ اسْتَهَلَّ، وَمِثْلُ ذَلِكَ يُطَلُّ. فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّمَا هَذَا مِنْ إِخْوَانِ الكُهَّانِ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5760

کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں باب: کہا نت کا بیان اور ابن شہاب نے بیان کیا ، ان سے حضرت سعید بن مسیب نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے جنین جسے اس کی ماں کے پیٹ میں مار ڈالا گیا ہو ، کی دیت کے طور پر ایک غلام یا ایک باندی دیئے جانے کا فیصلہ کیا تھا جسے دیت دینی تھی اس نے کہا کہ ایسے بچہ کی دیت آخر کیوں دوں جس نے نہ کھایا ، نہ پیا ، نہ بولا اور نہ ولادت کے وقت ہی آوازنکالی ؟ ایسی صورت میں تو دیت نہیں ہو سکتی ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ یہ شخص تو کاہنوں کا بھائی معلوم ہوتا ہے ۔
تشریح : جو کچھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فیصلہ فرمایا وہی برحق تھا باقی اس شخص کی ہفوات تھیں جن کو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کہانت سے تشبیہ دے کر مثل کہا نت کے باطل ٹھہرادیا ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ۔ جو کچھ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فیصلہ فرمایا وہی برحق تھا باقی اس شخص کی ہفوات تھیں جن کو آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے کہانت سے تشبیہ دے کر مثل کہا نت کے باطل ٹھہرادیا ( صلی اللہ علیہ وسلم ) ۔