كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ مَا يُذْكَرُ فِي الطَّاعُونِ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ، أَخْبَرَنَا مَالِكٌ، عَنْ نُعَيْمٍ المُجْمِرِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ [ص:131] رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لاَ يَدْخُلُ المَدِينَةَ المَسِيحُ، وَلاَ الطَّاعُونُ»
کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں
باب: طاعون کا بیان
ہم سے عبداللہ بن یوسف نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو امام مالک نے خبر دی ، انہیں نعیم مجمر نے اورانہوں نے کہا ہم سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا مدینہ منورہ میں دجال داخل نہیں ہو سکے گا اور نہ طاعون آسکے گا ۔
تشریح :
دوسری روایت میں مکہ کا بھی ذکر ہے ۔ اب یہ نقل ” کہ سنہ 747ھ میں مدینہ منورہ میں طاعون آیاتھا صحیح نہیں ہے۔ “ بعضوں نے کہاکہ کتاب الفتن میں حضرت امام بخاری نے طاعون کے متعلق جو روایت نقل کی ہے اس میں لفظ ان شاءاللہ نقل کیا ہے جس سے مدینہ ومکہ میں مشیت ایزدی پر ان وباؤں کو متعلق کیا ہے۔