‌صحيح البخاري - حدیث 5690

كِتَابُ الطِّبِّ بَابُ التَّلْبِينَةِ لِلْمَرِيضِ صحيح حَدَّثَنَا فَرْوَةُ بْنُ أَبِي المَغْرَاءِ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُسْهِرٍ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ: أَنَّهَا كَانَتْ تَأْمُرُ بِالتَّلْبِينَةِ وَتَقُولُ: «هُوَ البَغِيضُ النَّافِعُ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5690

کتاب: دوا اور علاج کے بیان میں باب: مریض کے لیے حریرہ پکانا ہم سے فروہ بن ابی مغراءنے بیان کیا ، کہاہم سے علی بن مسہر نے بیان کیا ، ان سے ہشام نے ، ان سے ان کے والد نے اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ وہ تلبینہ پکانے کا حکم دیتی تھیں اور فرماتی تھیں کہ اگر چہ وہ ( مریض کو ) نا پسند ہوتا ہے لیکن وہ اس کو فائدہ دیتا ہے ۔
تشریح : تلبینہ میٹھا دلیہ جو روا گھی میٹھا ملا کر پکایا جائے جسے حریرہ بھی کہتے ہیں۔ تلبینہ میٹھا دلیہ جو روا گھی میٹھا ملا کر پکایا جائے جسے حریرہ بھی کہتے ہیں۔