‌صحيح البخاري - حدیث 5675

كِتَابُ المَرْضَى بَابُ دُعَاءِ العَائِدِ لِلْمَرِيضِ صحيح حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، كَانَ إِذَا أَتَى مَرِيضًا أَوْ أُتِيَ بِهِ، قَالَ: «أَذْهِبِ البَاسَ رَبَّ النَّاسِ، اشْفِ وَأَنْتَ الشَّافِي، لاَ شِفَاءَ إِلَّا شِفَاؤُكَ، شِفَاءً لاَ يُغَادِرُ سَقَمًا» قَالَ عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ، وَإِبْرَاهِيمُ بْنُ طَهْمَانَ: عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ، وَأَبِي الضُّحَى: «إِذَا أُتِيَ بِالْمَرِيضِ» وَقَالَ جَرِيرٌ: عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ أَبِي الضُّحَى، وَحْدَهُ، وَقَالَ: «إِذَا أَتَى مَرِيضًا»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5675

کتاب: امراض اور ان کے علاج کے بیان میں باب: جو شخص بیمار کی عیادت کو جائے وہ کیا کرے ہم سے موسیٰ بن اسماعیل نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابو عوانہ نے بیان کیا ، ان سے منصور نے ، ان سے ابراہیم نے ، ان سے مسروق نے اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب کسی مریض کے پاس تشریف لے جاتے یاکوئی مریض آپ کے پاس لایا جاتا تو آپ یہ دعا فرماتے ، اے پروردگار لوگوں کے ! بیماری دور کردے ، اے انسانوں کے پالنے والے ! شفا عطا فرما ، توہی شفا دینے والا ہے ۔ تیری شفا کے سوا اور کوئی شفا نہیں ، ایسی شفا دے جس میں مرض بالکل باقی نہ رہے ۔ اور عمرو بن ابی قیس اور ابراہیم بن طہمان نے منصور سے بیان کیا ، انہوں نے ابراہیم اور ابو الضحیٰ سے کہ ” جب کوئی مریض آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے پاس لایا جاتا “
تشریح : وقال جرير عن منصور عن أبي الضحى وحده، وقال إذا أتى مريضا‏.‏ اور جریر بن عبدالحمید نے منصور سے ، انہوں نے ابوالضحی اکیلے سے یوں روایت کیا کہ ” آپ جب کسی بیمار کے پاس تشریف لے جاتے ۔ وقال جرير عن منصور عن أبي الضحى وحده، وقال إذا أتى مريضا‏.‏ اور جریر بن عبدالحمید نے منصور سے ، انہوں نے ابوالضحی اکیلے سے یوں روایت کیا کہ ” آپ جب کسی بیمار کے پاس تشریف لے جاتے ۔