‌صحيح البخاري - حدیث 5587

كِتَابُ الأَشْرِبَةِ بَابٌ: الخَمْرُ مِنَ العَسَلِ، وَهُوَ البِتْعُ صحيح وَعَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: حَدَّثَنِي أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لاَ تَنْتَبِذُوا فِي الدُّبَّاءِ، وَلاَ فِي المُزَفَّتِ» وَكَانَ أَبُو هُرَيْرَةَ، يُلْحِقُ مَعَهَا: «الحَنْتَمَ وَالنَّقِيرَ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5587

کتاب: مشروبات کے بیان میں باب: شہد کی شراب جسے ” بتع “ کہتے تھے اور معن بن عیسیٰ نے کہا کہ اور زہری سے روایت ہے ، کہا کہ مجھ سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ” دباء“ اور ” مزفت “ میں نبیذ نہ بنایا کرو اور حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ اس کے ساتھ ” حنتم “ اور ” نقیر “ کا بھی اضافہ کیا کرتے تھے ۔
تشریح : اس حدیث سے معلوم ہوا کہ چار ایسے برتن ہیں جن کے استعمال سے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے ۔ ”دبائ“ یعنی کدو کے تو بنے سے۔ ”مزفت“ یعنی روغن دار رال کے برتن سے۔ ”حنتم“ یعنی لاکھی ٹھلیایا لاکھی مرتبان سے۔ ”نقیر“ یعنی لکڑی کے بنے ہوئے برتن سے ۔ یہی وہ چار برتن ہیں جن میں نبیذ بنانے سے روکا گیا ہے۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ چار ایسے برتن ہیں جن کے استعمال سے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے منع فرمایا ہے ۔ ”دبائ“ یعنی کدو کے تو بنے سے۔ ”مزفت“ یعنی روغن دار رال کے برتن سے۔ ”حنتم“ یعنی لاکھی ٹھلیایا لاکھی مرتبان سے۔ ”نقیر“ یعنی لکڑی کے بنے ہوئے برتن سے ۔ یہی وہ چار برتن ہیں جن میں نبیذ بنانے سے روکا گیا ہے۔