‌صحيح البخاري - حدیث 5586

كِتَابُ الأَشْرِبَةِ بَابٌ: الخَمْرُ مِنَ العَسَلِ، وَهُوَ البِتْعُ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو اليَمَانِ، أَخْبَرَنَا شُعَيْبٌ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبُو سَلَمَةَ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَنَّ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا، قَالَتْ: سُئِلَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ البِتْعِ، وَهُوَ نَبِيذُ العَسَلِ، وَكَانَ أَهْلُ اليَمَنِ يَشْرَبُونَهُ، فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «[ص:106] كُلُّ شَرَابٍ أَسْكَرَ فَهُوَ حَرَامٌ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5586

کتاب: مشروبات کے بیان میں باب: شہد کی شراب جسے ” بتع “ کہتے تھے اور معن بن عیسیٰ نے کہا کہ ہم سے ابوالیمان نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو شعیب نے خبر دی ، ان سے زہری نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھ کو ابو سلمہ بن عبدالرحمن نے خبر دی اور ان سے حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ” بتع “ کے متعلق سوال کیا گیا ۔ یہ مشروب شہد سے تیار کیا جاتا تھا اور یمن میں اس کا عام رواج تھا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو چیز بھی نشہ لانے والی ہو وہ حرام ہے ۔