‌صحيح البخاري - حدیث 5581

كِتَابُ الأَشْرِبَةِ بَابٌ: الخَمْرُ مِنَ العِنَبِ صحيح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ أَبِي حَيَّانَ، حَدَّثَنَا عَامِرٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: قَامَ عُمَرُ عَلَى المِنْبَرِ، فَقَالَ: أَمَّا بَعْدُ، نَزَلَ تَحْرِيمُ الخَمْرِ وَهِيَ مِنْ خَمْسَةٍ: العِنَبِ وَالتَّمْرِ وَالعَسَلِ وَالحِنْطَةِ وَالشَّعِيرِ، وَالخَمْرُ مَا خَامَرَ العَقْلَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5581

کتاب: مشروبات کے بیان میں باب: شراب انگور وغیرہ سے بھی بنتی ہے ہم سے مسدد نے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا ، کہا ان سے ابو حیان نے ، کہا ہم سے عامر نے بیان کیا اور ان سے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ حضرت عمر رضی اللہ عنہ ممبر پر کھڑے ہوئے اور کہا اما بعد ! جب شراب کی حرمت کا حکم نازل ہوا تو وہ پانچ چیزوں سے بنتی تھی ۔ انگور ، کھجور ، شہد ، گیہوں اور جو اور شراب ( خمر ) وہ ہے جو عقل کو زائل کردے ۔
تشریح : اس حدیث سے مسائل پیش آمدہ کی تفصیلات کا ممبر پر بیان کرنا بھی ثابت ہوا اور ظاہر ہے کہ یہ سامعین کی مادری زبان میں مناسب ہے نیز حمد ونعت کے بعد لفظ اما بعد ! کا استعمال کرنا بھی اس سے ثابت ہوا۔ ( فتح الباری ) سامعین کی مادری زبان میں عربی خطبہ پڑھ کر اس کا ترجمہ سنانا ضروری ہے ورنہ خطبہ کا مقصد فوت ہوجائے گا۔ اس حدیث سے مسائل پیش آمدہ کی تفصیلات کا ممبر پر بیان کرنا بھی ثابت ہوا اور ظاہر ہے کہ یہ سامعین کی مادری زبان میں مناسب ہے نیز حمد ونعت کے بعد لفظ اما بعد ! کا استعمال کرنا بھی اس سے ثابت ہوا۔ ( فتح الباری ) سامعین کی مادری زبان میں عربی خطبہ پڑھ کر اس کا ترجمہ سنانا ضروری ہے ورنہ خطبہ کا مقصد فوت ہوجائے گا۔