كِتَابُ الأَشْرِبَةِ بَابٌ: الخَمْرُ مِنَ العِنَبِ صحيح حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا أَبُو شِهَابٍ عَبْدُ رَبِّهِ بْنُ نَافِعٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنْ ثَابِتٍ البُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: «حُرِّمَتْ عَلَيْنَا الخَمْرُ حِينَ حُرِّمَتْ، وَمَا نَجِدُ - يَعْنِي بِالْمَدِينَةِ - خَمْرَ الأَعْنَابِ إِلَّا قَلِيلًا، وَعَامَّةُ خَمْرِنَا البُسْرُ وَالتَّمْرُ»
کتاب: مشروبات کے بیان میں باب: شراب انگور وغیرہ سے بھی بنتی ہے ہم سے احمد بن یونس نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم سے ابو شہاب عبد ربہ بن نافع نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ ہم سے یونس نے ، ان سے ثابت بنانی نے اوران سے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ جب شراب ہم پر حرام کی گئی تو مدینہ منورہ میں انگور کی شراب بہت کم ملتی تھی ۔ عام استعمال کی شراب کچی اور پکی کھجور سے تیار کی جاتی تھی