صحيح البخاري - حدیث 5579
كِتَابُ الأَشْرِبَةِ بَابٌ: الخَمْرُ مِنَ العِنَبِ صحيح حَدَّثَنَا الحَسَنُ بْنُ صَبَّاحٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَابِقٍ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ هُوَ ابْنُ مِغْوَلٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: «لَقَدْ حُرِّمَتِ الخَمْرُ وَمَا بِالْمَدِينَةِ مِنْهَا شَيْءٌ»
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5579
کتاب: مشروبات کے بیان میں باب: شراب انگور وغیرہ سے بھی بنتی ہے ہم سے حسن بن صباح نے بیان کیا ، کہا ہم سے محمد بن سابق نے بیان کیا ، کہا ہم سے امام مالک نے جو مغول کے صاحبزادے ہیں ، بیان کیا ان سے نافع نے اور ان سے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ جب شراب حرام کی گئی تو انگور کی شراب مدینہ منورہ میں نہیں ملتی تھی ۔