‌صحيح البخاري - حدیث 5577

كِتَابُ الأَشْرِبَةِ بَابُ صحيح حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا هِشَامٌ، حَدَّثَنَا قَتَادَةُ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: سَمِعْتُ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَدِيثًا لاَ يُحَدِّثُكُمْ بِهِ غَيْرِي، قَالَ: مِنْ أَشْرَاطِ السَّاعَةِ: أَنْ يَظْهَرَ الجَهْلُ، وَيَقِلَّ العِلْمُ، وَيَظْهَرَ الزِّنَا، وَتُشْرَبَ الخَمْرُ، وَيَقِلَّ الرِّجَالُ، وَيَكْثُرَ النِّسَاءُ، حَتَّى يَكُونَ لِخَمْسِينَ امْرَأَةً قَيِّمُهُنَّ رَجُلٌ وَاحِدٌ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5577

کتاب: مشروبات کے بیان میں باب ہم سے مسلم بن ابراہیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے ہشام دستوائی نے بیان کیا ، کہا ہم سے قتادہ نے بیان کیا اور ان سے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک حدیث سنی جو تم سے اب میرے سوا کوئی اور نہیں بیان کرے گا ۔ ( کیونکہ اب میرے سوا کوئی صحابی زندہ موجود نہیں رہا ہے ) آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ قیامت کی نشانیوں میں سے یہ ہے کہ جہالت غالب ہو جائے گی اور علم کم ہوجائے گا ، زنا کاری بڑھ جائے گی ، شراب کثرت سے پی جانے لگے گی ، عورتیں بہت ہوجائیں گی ، یہاں تک کہ پچاس پچاس عورتوں کی نگرانی کرنے والا صرف ایک ہی مرد رہ جائے گا ۔
تشریح : حضرت انس رضی اللہ عنہ بصرہ میں مبلغ کے طور پر کام کررہے تھے۔ ان کی وفات بصرہ میں سنہ91 ھ ہوئی۔ بصرہ میں یہ آخری صحابی تھے۔ ایک سو سال کی عمر پائی ۔ رضی اللہ عنہ وارضاہ۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ بصرہ میں مبلغ کے طور پر کام کررہے تھے۔ ان کی وفات بصرہ میں سنہ91 ھ ہوئی۔ بصرہ میں یہ آخری صحابی تھے۔ ایک سو سال کی عمر پائی ۔ رضی اللہ عنہ وارضاہ۔