كِتَابُ الأَضَاحِيِّ بَابُ التَّكْبِيرِ عِنْدَ الذَّبْحِ صحيح حَدَّثَنَا قُتَيْبَةُ، حَدَّثَنَا أَبُو عَوَانَةَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ، قَالَ: «ضَحَّى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِكَبْشَيْنِ أَمْلَحَيْنِ أَقْرَنَيْنِ، ذَبَحَهُمَا بِيَدِهِ، وَسَمَّى وَكَبَّرَ، وَوَضَعَ رِجْلَهُ عَلَى صِفَاحِهِمَا»
کتاب: قربانی کے مسائل کا بیان
باب: ذبح کرنے کے وقت اللہ اکبر کہنا
ہم سے قتیبہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابو عوانہ نے بیان کیا ، ان سے قتادہ نے اور ان سے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے سینگ والے دو چتکبرے مینڈھوں کی قربانی کی ۔ انہیں اپنے ہاتھ سے ذبح کیا ۔ بسم اللہ اور اللہ اکبر پڑھا اور اپنا پاؤں ان کی گردن کے اوپر رکھ کر ذبح کیا ۔ ٍ
تشریح :
قربانی کاجانور ذبح کرتے وقت یہ دعا پڑھنی مسنون ہے۔ انی وجھت وجھی للذی فطرالسمٰوات والارض حنیفا وما انا من المشرکین ان صلاتی ونسکی ومحیای ومماتی للہ رب العالمین لا شریک لہ وبذالک امرت وانا اول المسلمین اللھم تقبل عنی بسم اللہ واللہ اکبر ۔ اگر دوسرے کی قربانی کرنا ہے تو اس طرح کہے اللھم تقبل عن ( فلان بن فلان ) کی جگہ ان کا نام لے۔ یہ دعا پڑھ کر تیز چھری سے جانور ذبح کردیا جائے۔