‌صحيح البخاري - حدیث 5552

كِتَابُ الأَضَاحِيِّ بَابُ الأَضْحَى وَالمَنْحَرِ بِالْمُصَلَّى صحيح حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا اللَّيْثُ، عَنْ كَثِيرِ بْنِ فَرْقَدٍ، عَنْ نَافِعٍ، أَنَّ ابْنَ عُمَرَ، رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا أَخْبَرَهُ، قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَذْبَحُ وَيَنْحَرُ بِالْمُصَلَّى»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5552

کتاب: قربانی کے مسائل کا بیان باب: عیدگاہ میں قربانی کرنے کا بیان ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا ، کہا ہم سے لیث نے بیان کیا ، ان سے کثیر بن فرقد نے ، ان سے نافع نے اورانہیں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما نے خبر دی کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ( قربانی ) ذبح اور نحر عید گاہ میں کیا کرتے تھے ۔
تشریح : حضرت نافع بن سرجس حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ ہیں۔ حدیث کے بارے میں شہرت یافتہ بزرگوں میں سے ہیں۔ حضرت امام مالک فرماتے ہیں کہ میں جب نافع کے واسطہ سے حدیث سن لیتا ہوں تو کسی اور راوی سے بالکل بے فکر ہوجاتا ہوں۔ سنہ 117ھ میں وفات پائی ۔ امام مالک کی کتاب مؤطا میں زیادہ تر ان ہی کی روایات ہیں۔ رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ ۔ نافع سے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت کردہ حدیث مراد ہے۔ حضرت نافع بن سرجس حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہما کے آزاد کردہ ہیں۔ حدیث کے بارے میں شہرت یافتہ بزرگوں میں سے ہیں۔ حضرت امام مالک فرماتے ہیں کہ میں جب نافع کے واسطہ سے حدیث سن لیتا ہوں تو کسی اور راوی سے بالکل بے فکر ہوجاتا ہوں۔ سنہ 117ھ میں وفات پائی ۔ امام مالک کی کتاب مؤطا میں زیادہ تر ان ہی کی روایات ہیں۔ رحمہ اللہ رحمۃ واسعۃ ۔ نافع سے حضرت ابن عمر رضی اللہ عنہما کی روایت کردہ حدیث مراد ہے۔