‌صحيح البخاري - حدیث 5532

كِتَابُ الذَّبَائِحِ وَالصَّيْدِ بَابُ جُلُودِ المَيْتَةِ صحيح حَدَّثَنَا خَطَّابُ بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حِمْيَرَ، عَنْ ثَابِتِ بْنِ عَجْلاَنَ، قَالَ: سَمِعْتُ سَعِيدَ بْنَ جُبَيْرٍ، قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، يَقُولُ: مَرَّ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِعَنْزٍ مَيِّتَةٍ، فَقَالَ: «مَا عَلَى أَهْلِهَا لَوِ انْتَفَعُوا بِإِهَابِهَا»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5532

کتاب: ذبیح اور شکار کے بیان میں باب: مردار جانور کی کھال کا کیا حکم ہے ہم سے خطاب بن عثمان نے بیان کیا ، کہا ہم سے محمد بن حمیر نے بیان کیا ، ان سے ثابت بن عجلان نے بیان کیا ، انہوں نے سعید بن جبیر سے سنا ، انہوں نے بیان کیا کہ میں نے حضرت ابن عباس رضی اللہ عنہما سے سنا ، انہوں نے بیان کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم ایک مرے ہوئے بکرے کے پاس سے گزرے تو فرماےا : کہ اس کے مالکوں کو کیا ہو گیا ہے اگر وہ اس کے چمڑے کو کام میں لاتے ( تو بہتر ہوتا )