كِتَابُ الذَّبَائِحِ وَالصَّيْدِ بَابُ لُحُومِ الحُمُرِ الإِنْسِيَّةِ صحيح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا يَحْيَى، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: «نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ لُحُومِ الحُمُرِ الأَهْلِيَّةِ» تَابَعَهُ ابْنُ المُبَارَكِ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، وَقَالَ أَبُو أُسَامَةَ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ سَالِمٍ
کتاب: ذبیح اور شکار کے بیان میں
باب: پالتو گدھوں کا گوشت کھانا منع ہے
ہم سے مسددنے بیان کیا ، کہا ہم سے یحییٰ نے بیان کیا ، ان سے عبیداللہ نے ، کہا مجھ سے نافع نے بیان کیا اور ان سے حضرت عبداللہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے پالتو گدھوں کے گوشت کی ممانعت کی تھی ۔ اس روایت کی متابعت ابن المبارک نے کی تھی ، ان سے نافع نے اور ابو اسامہ نے بیان کیا ، ان سے عبید اللہ نے اور ان سے سالم نے اسی طرح سے بیان کیا ۔
تشریح :
حضرت مسدد بن مسرہد بصرہ کے باشندے ہیں۔ حضرت امام بخاری اور ابوداؤد وغیرہ کے استاذ ہیں۔ سنہ 228ھ میں انتقال فرمایا ، رحمہ اللہ تعالیٰ۔
حضرت مسدد بن مسرہد بصرہ کے باشندے ہیں۔ حضرت امام بخاری اور ابوداؤد وغیرہ کے استاذ ہیں۔ سنہ 228ھ میں انتقال فرمایا ، رحمہ اللہ تعالیٰ۔