‌صحيح البخاري - حدیث 5503

كِتَابُ الذَّبَائِحِ وَالصَّيْدِ بَابُ مَا أَنْهَرَ الدَّمَ مِنَ القَصَبِ وَالمَرْوَةِ وَالحَدِيدِ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدَانُ، قَالَ: أَخْبَرَنِي أَبِي، عَنْ شُعْبَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ مَسْرُوقٍ، عَنْ عَبَايَةَ بْنِ رِفَاعَةَ، عَنْ جَدِّهِ، أَنَّهُ قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَيْسَ لَنَا مُدًى، فَقَالَ: «مَا أَنْهَرَ الدَّمَ وَذُكِرَ اسْمُ اللَّهِ فَكُلْ، لَيْسَ الظُّفُرَ وَالسِّنَّ، أَمَّا الظُّفُرُ فَمُدَى الحَبَشَةِ، وَأَمَّا السِّنُّ فَعَظْمٌ» وَنَدَّ بَعِيرٌ فَحَبَسَهُ، فَقَالَ: «إِنَّ لِهَذِهِ الإِبِلِ أَوَابِدَ كَأَوَابِدِ الوَحْشِ، فَمَا غَلَبَكُمْ مِنْهَا فَاصْنَعُوا بِهِ هَكَذَا»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5503

کتاب: ذبیح اور شکار کے بیان میں باب: بانس ، سفید دھاردار اور لوہار جو خون بہادے اس کاحکم کیا ہے ہم سے عبدان نے بیان کیا ، کہا کہ مجھے میرے والد نے خبر دی ، انہیں شعبہ نے ، انہیں سعید بن مسروق نے ، انہیں عبایہ بن رافع نے اور انہیں ان کے دادا ( حضرت رافع بن خدیج رضی اللہ عنہ ) نے کہ انہوں نے کہا یا رسول اللہ ! ہمارے پاس چھری نہیں ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو ( دھار دار ) چیز خون بہادے اور اس پر اللہ کا نام لے لیا گیا ہو تو ( اس سے ذبح کیا ہوا جانور ) کھا سکتے ہو لیکن ناخن اور دانت سے ذبح نہ کیا گیا ہو کیونکہ ناخن حبشیوں کی چھری ہے اور دانت ہڈی ہے اور ایک اونٹ بھاگ گیا تو ( تیر مار کر ) اسے روک لیا گیا ۔ آپ نے اس پر فرمایا یہ اونٹ بھی جنگلی جانوروں کی طرح بھڑک اٹھتے ہیں اس لیے جو تمہارے قابو سے باہر ہو جائے اس کے ساتھ ایسا ہی کیا کرو ۔