كِتَابُ الأَطْعِمَةِ بَابُ مَا يَقُولُ إِذَا فَرَغَ مِنْ طَعَامِهِ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ ثَوْرٍ، عَنْ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا رَفَعَ مَائِدَتَهُ قَالَ: «الحَمْدُ لِلَّهِ كَثِيرًا طَيِّبًا مُبَارَكًا فِيهِ، غَيْرَ مَكْفِيٍّ وَلاَ مُوَدَّعٍ وَلاَ مُسْتَغْنًى عَنْهُ، رَبَّنَا»
کتاب: کھانوں کے بیان میں باب: کھانا کھانے کے بعد کیا دعاپڑھنی چاہیئے؟ ہم سے ابو نعیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا ، ان سے ثور نے ، ان سے خالد بن معدان نے اوران سے حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے سے جب کھانا اٹھایا جاتا تو آپ یہ دعا پڑھتے ۔ تمام تعریفیں اللہ کے لیے ، بہت زیادہ پاکیزہ برکت والی ، ہم اس کھانے کا حق پوری طرح ادا نہ کر سکے اور یہ ہمیشہ کے لیے رخصت نہیں کیا گیا ہے ( اور یہ اس لیے کہا تاکہ ) اس سے ہم کو بے پرواہی کا خیال نہ ہو ، اے ہمارے رب ! “