‌صحيح البخاري - حدیث 5454

كِتَابُ الأَطْعِمَةِ بَابُ المَضْمَضَةِ بَعْدَ الطَّعَامِ صحيح حَدَّثَنَا عَلِيٌّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ، عَنْ بُشَيْرِ بْنِ يَسَارٍ، عَنْ سُوَيْدِ بْنِ النُّعْمَانِ، قَالَ: خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى خَيْبَرَ، فَلَمَّا كُنَّا بِالصَّهْبَاءِ دَعَا بِطَعَامٍ، فَمَا أُتِيَ إِلَّا بِسَوِيقٍ، فَأَكَلْنَا، فَقَامَ إِلَى الصَّلاَةِ فَتَمَضْمَضَ وَمَضْمَضْنَا قَالَ يَحْيَى: سَمِعْتُ بُشَيْرًا، يَقُولُ: حَدَّثَنَا سُوَيْدٌ: «خَرَجْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى خَيْبَرَ، فَلَمَّا كُنَّا بِالصَّهْبَاءِ»، قَالَ يَحْيَى: وَهِيَ مِنْ خَيْبَرَ عَلَى رَوْحَةٍ، «دَعَا بِطَعَامٍ [ص:82] فَمَا أُتِيَ إِلَّا بِسَوِيقٍ، فَلُكْنَاهُ، فَأَكَلْنَا مَعَهُ، ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ، فَمَضْمَضَ وَمَضْمَضْنَا مَعَهُ، ثُمَّ صَلَّى بِنَا المَغْرِبَ، وَلَمْ يَتَوَضَّأْ» وَقَالَ سُفْيَانُ: كَأَنَّكَ تَسْمَعُهُ مِنْ يَحْيَى

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5454

کتاب: کھانوں کے بیان میں باب: کھانا کھانے کے بعد کلی کرنے کا بیان ہم سے علی بن عبداللہ مدینی نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان ثوری نے بیان کیا ، انہوں نے یحییٰ بن سعید سے سنا ، انہوں نے بشیر بن یسار سے ، ان سے سوید بن نعمان نے ، کہا کہ ہم رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ خیبر روانہ ہوئے ۔ جب ہم مقام صہبا پر پہنچے تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کھانا طلب فرمایا ۔ کھانے میں ستو کے سوا اور کوئی چیز نہیں لائی گئی ، پھر ہم نے کھانا کھایا اور آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کلی کرکے نماز کے لیے کھڑے ہوگئے ۔ ہم نے بھی کلی کی ۔