‌صحيح البخاري - حدیث 5452

كِتَابُ الأَطْعِمَةِ بَابُ مَا يُكْرَهُ مِنَ الثُّومِ وَالبُقُولِ صحيح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، حَدَّثَنَا أَبُو صَفْوَانَ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سَعِيدٍ، أَخْبَرَنَا يُونُسُ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَطَاءٌ، أَنَّ جَابِرَ بْنَ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا: زَعَمَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، قَالَ: «مَنْ أَكَلَ ثُومًا أَوْ بَصَلًا فَلْيَعْتَزِلْنَا، أَوْ لِيَعْتَزِلْ مَسْجِدَنَا»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5452

کتاب: کھانوں کے بیان میں باب: لہسن اور دوسری ( بد بودار ) ترکاریوں کا بیان ۔ ہم سے علی بن عبداللہ نے بیان کیا ، کہا ہم سے ابو صفوان عبداللہ بن سعید نے بیان کیا ، کہا ہم کو یونس نے خبر دی ، ان سے ابن شہاب نے بیان کیا ، ان سے عطاءنے بیان کیا کہ حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہما کہتے تھے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے لہسن یا پیاز کھائی ہو تو اسے چاہئے کہ ہم سے دور رہے ۔ یا یہ فرمایا کہ ہماری مسجد سے دور رہے ۔
تشریح : اگر لہسن یا پیاز پکا کر کھائی جائے جبکہ اس میں بو نہ رہے تو کوئی حرج نہیں ہے جیسا کہ ابوداؤد کی روایت میں ہے۔ اگر لہسن یا پیاز پکا کر کھائی جائے جبکہ اس میں بو نہ رہے تو کوئی حرج نہیں ہے جیسا کہ ابوداؤد کی روایت میں ہے۔