‌صحيح البخاري - حدیث 5440

كِتَابُ الأَطْعِمَةِ بَابُ الرُّطَبِ بِالقِثَّاءِ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ العَزِيزِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: حَدَّثَنِي إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرِ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا، قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَأْكُلُ الرُّطَبَ بِالقِثَّاءِ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5440

کتاب: کھانوں کے بیان میں باب: تازہ کھجور اور ککڑی ایک ساتھ کھانا ہم سے عبدالعزیز بن عبداللہ نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے ابراہیم بن سعد نے بیان کیا ، ان سے ان کے والد نے اور ان سے عبداللہ بن جعفر بن ابی طالب رضی اللہ عنہما نے بیان کیا کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو تازہ کھجورککڑی کے ساتھ کھاتے دیکھا ہے ۔
تشریح : یہ بڑی دانائی اور حکمت کی بات ہے ایک دوسری کی مصلح ہیں کھجور کی گرمی ککڑی تو ڑ دیتی ہے جو ٹھنڈی ہے، حضرت عبداللہ حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کے پہلے بیٹے ہیں جو حبش میں ہوئے۔ کثرت سخاوت سے ان کا لقب بحر الجود تھا۔ حد درجہ کے عبادت گزار تھے۔ سنہ 80 ھ میں بعمر 90 سال مدینہ المنورہ میں وفات پائی، ( رضی اللہ عنہ ) یہ بڑی دانائی اور حکمت کی بات ہے ایک دوسری کی مصلح ہیں کھجور کی گرمی ککڑی تو ڑ دیتی ہے جو ٹھنڈی ہے، حضرت عبداللہ حضرت جعفر رضی اللہ عنہ کے پہلے بیٹے ہیں جو حبش میں ہوئے۔ کثرت سخاوت سے ان کا لقب بحر الجود تھا۔ حد درجہ کے عبادت گزار تھے۔ سنہ 80 ھ میں بعمر 90 سال مدینہ المنورہ میں وفات پائی، ( رضی اللہ عنہ )