صحيح البخاري - حدیث 5437
كِتَابُ الأَطْعِمَةِ بَابُ القَدِيدِ صحيح حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ أَنَسٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، قَالَ: «رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أُتِيَ بِمَرَقَةٍ فِيهَا دُبَّاءٌ وَقَدِيدٌ، فَرَأَيْتُهُ يَتَتَبَّعُ الدُّبَّاءَ [ص:79] يَأْكُلُهَا»
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5437
کتاب: کھانوں کے بیان میں باب: خشک کئے ہوئے گوشت کے ٹکڑے کا بیان ہم سے حکیم ابو نعیم نے بیان کیا ، کہا ہم سے مالک بن انس نے ، ان سے اسحاق بن عبداللہ نے اوران سے انس رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ میں نے دیکھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں شوربہ لایا گیا ۔ اس میں کدو اور سوکھے گوشت کے ٹکڑے تھے ، پھر میں نے دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم اس میں سے کدو کے قتلے تلاش کر کر کے کھا رہے تھے ۔