كِتَابُ الأَطْعِمَةِ بَابُ المَرَقِ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَسْلَمَةَ، عَنْ مَالِكٍ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ: أَنَّ خَيَّاطًا دَعَا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لِطَعَامٍ صَنَعَهُ، فَذَهَبْتُ مَعَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، فَقَرَّبَ خُبْزَ شَعِيرٍ، وَمَرَقًا فِيهِ دُبَّاءٌ وَقَدِيدٌ، «رَأَيْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَتَبَّعُ الدُّبَّاءَ مِنْ حَوَالَيِ القَصْعَةِ»، فَلَمْ أَزَلْ أُحِبُّ الدُّبَّاءَ بَعْدَ يَوْمِئِذٍ
کتاب: کھانوں کے بیان میں
باب: شوربہ کا بیان
ہم سے عبداللہ بن مسلمہ نے بیان کیا ، ان سے امام مالک بن انس نے ، ان سے اسحاق بن عبداللہ بن ابی طلحہ نے ، انہوں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے سنا کہ ایک درزی نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کھانے کی دعوت دی جو انہوں نے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے تیار کیا تھا ۔ میں بھی آپ کے ساتھ گیا ۔ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے جو کی روٹی اور شوربہ پیش کیا گیا ۔ جس میں کدو اور خشک گوشت کے ٹکڑے تھے ۔ میں نے دیکھا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم پیالے میں چاروں طرف کدو تلاش کررہے تھے ۔ اسی دن سے میں بھی کدو پسند کرنے لگا ۔
تشریح :
محبت کا یہی تقاضا ہے کہ محبوب پسند کرے اسے محب بھی پسند کرے ۔ سچ ہے۔ ان المحب لمن یحب مطیع ۔ جعلنا اللہ منھم آمین۔
تشریح : حضرت امام مالک بن انس بن اصبحی امام دار الہجرت کے لقب سے مشہور ہیں۔ سنہ 95 ھ میں پیدا ہوئے اور بعمر 84 سال سنہ۔ 179 ھ میں انتقال فرمایا۔ شاہ ولی اللہ رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جب کسی حدیث کی سند حضرت امام مالک رحمۃ اللہ علیہ تک پہنچ جاتی ہے تو وہ حدیث نہایت اعلیٰ مقام صحت تک پہنچ جاتی ہے۔ حضرت امام شافعی اور حضرت ہارو ن رشید جیسے ایک ہزار علماءاور وہ لوگ ان کے شاگرد ہیں۔