‌صحيح البخاري - حدیث 5428

كِتَابُ الأَطْعِمَةِ بَابُ ذِكْرِ الطَّعَامِ صحيح حَدَّثَنَا مُسَدَّدٌ، حَدَّثَنَا خَالِدٌ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَنَسٍ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «فَضْلُ عَائِشَةَ عَلَى النِّسَاءِ، كَفَضْلِ الثَّرِيدِ عَلَى سَائِرِ الطَّعَامِ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5428

کتاب: کھانوں کے بیان میں باب: کھانے کا بیان ہم سے مسدد نے بیان کیا ، کہا ہم سے خالد نے بیان کیا ، ان سے عبداللہ بن عبدالرحمن نے بیان کیا ، ان سے حضرت انس رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، عورتوں پر عائشہ رضی اللہ عنہ کی فضیلت ایسی ہے جیسے تمام کھانوں پر ثرید کی فضیلت ہے ۔
تشریح : اسی لیے ثرید کھانا بھی گویا بہترین کھانا کھانا ہے جو آج مسلمانوں میں مرغوب ہے۔ خصوصاً محبان رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں آج بھی ثرید بناکر کھانا مرغوب ہے۔ اسی لیے ثرید کھانا بھی گویا بہترین کھانا کھانا ہے جو آج مسلمانوں میں مرغوب ہے۔ خصوصاً محبان رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں آج بھی ثرید بناکر کھانا مرغوب ہے۔