‌صحيح البخاري - حدیث 5424

كِتَابُ الأَطْعِمَةِ بَابُ مَا كَانَ السَّلَفُ يَدَّخِرُونَ فِي بُيُوتِهِمْ وَأَسْفَارِهِمْ، مِنَ الطَّعَامِ وَاللَّحْمِ وَغَيْرِهِ صحيح حَدَّثَنِي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عَمْرٍو، عَنْ عَطَاءٍ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: «كُنَّا نَتَزَوَّدُ لُحُومَ الهَدْيِ عَلَى عَهْدِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى المَدِينَةِ» تَابَعَهُ مُحَمَّدٌ، عَنْ ابْنِ عُيَيْنَةَ، وَقَالَ ابْنُ جُرَيْجٍ: قُلْتُ لِعَطَاءٍ: أَقَالَ حَتَّى جِئْنَا المَدِينَةَ قَالَ: «لاَ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5424

کتاب: کھانوں کے بیان میں باب: سلف صالحین اپنے گھروں میں اور سفروں میں جس طرح کا کھانا میسر ہوتا اور گوشت وغیرہ محفوظ رکھ لیا کرتے تھے مجھ سے عبداللہ بن محمد نے بیان کیا ، کہا ہم سے سفیان نے بیان کیا ، ان سے عمرونے ، ان سے عطاءنے اوران سے حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ ( مکہ مکرمہ سے حج کی ) قربانی کا گوشت ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانہ میں مدینہ منورہ لاتے تھے ۔ اس کی متابعت محمد نے کی ابن عیینہ کے واسطہ سے اور ابن جریج نے بیان کیاکہ میںنے عطاءسے پوچھا کیا حضرت جابر رضی اللہ عنہ نے یہ بھی کہا تھا کہ ” یہاں تک کہ ہم مدینہ منورہ آگئے ؟ انہوں نے کہا کہ انہوں نے یہ نہیں کہاتھا ۔
تشریح : حالانکہ عمرو بن دینار کی روایت میں یہ موجود ہے توشاید عطاءسے یہ حدیث بیان کرنے میں غلطی ہوئی ۔ کبھی انہوں نے اس لفظ کو یاد رکھا، کبھی انکار کیا۔ مسلم کی روایت میں یوں ہے۔ میں نے عطاءسے پوچھا کیا جابر رضی اللہ عنہ نے یہ کہا ہے ” حتی جئنا المدینۃ “ انہوں نے کہا کہ ہاں کہا ہے۔ حالانکہ عمرو بن دینار کی روایت میں یہ موجود ہے توشاید عطاءسے یہ حدیث بیان کرنے میں غلطی ہوئی ۔ کبھی انہوں نے اس لفظ کو یاد رکھا، کبھی انکار کیا۔ مسلم کی روایت میں یوں ہے۔ میں نے عطاءسے پوچھا کیا جابر رضی اللہ عنہ نے یہ کہا ہے ” حتی جئنا المدینۃ “ انہوں نے کہا کہ ہاں کہا ہے۔