‌صحيح البخاري - حدیث 5421

كِتَابُ الأَطْعِمَةِ بَابُ شَاةٍ مَسْمُوطَةٍ، وَالكَتِفِ وَالجَنْبِ صحيح حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا هَمَّامُ بْنُ يَحْيَى، عَنْ قَتَادَةَ، قَالَ: كُنَّا نَأْتِي أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، وَخَبَّازُهُ قَائِمٌ، قَالَ: كُلُوا، «فَمَا أَعْلَمُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى رَغِيفًا مُرَقَّقًا حَتَّى لَحِقَ بِاللَّهِ، وَلاَ رَأَى شَاةً سَمِيطًا بِعَيْنِهِ قَطُّ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5421

کتاب: کھانوں کے بیان میں باب: کھال سمیت بھنی ہوئی بکری اور شانہ اورپسلی کے گوشت کا بیان ہم سے ہدبہ بن خالد نے بیان کیا ، کہاہم سے ہمام بن یحییٰ نے بیان کیا ، ان سے قتادہ نے بیان کیاکہ ہم حضرت انس رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو ان کی روٹی پکانے والا ان کے پاس ہی کھڑا تھا ۔ انہوں نے کہا کہ کھاؤ ۔ میں نہیں جانتا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی پتلی روٹی ( چپاتی ) دیکھی ہو ۔ یہاں تک کہ آپ اللہ سے جا ملے اور نہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی مسلم بھنی ہوئی بکری دیکھی ۔