‌صحيح البخاري - حدیث 5415

كِتَابُ الأَطْعِمَةِ بَابُ مَا كَانَ النَّبِيُّ ﷺ وَأَصْحَابُهُ يَأْكُلُونَ صحيح حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي الأَسْوَدِ، حَدَّثَنَا مُعَاذٌ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ يُونُسَ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، قَالَ: «مَا أَكَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَى خِوَانٍ، وَلاَ فِي سُكْرُجَةٍ، وَلاَ خُبِزَ لَهُ مُرَقَّقٌ» قُلْتُ لِقَتَادَةَ: عَلاَمَ يَأْكُلُونَ؟ قَالَ: «عَلَى السُّفَرِ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5415

کتاب: کھانوں کے بیان میں باب: نبی کریم ﷺ اورآپ کے صحابہ کرام ؓ کی خوارک کا بیان ہم سے عبداللہ بن ابی الاسود نے بیان کیا ، کہا ہم سے معاذ بن ہشام نے بیان کیا ، ان سے ان کے والد نے بیان کیا ، ان سے یونس بن ابی الفرات نے ، ان سے قتادہ نے اور ان سے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے کبھی میز پر کھانا نہیں کھایا اور نہ تشتری میں دو چار قسم کی چیزیں رکھ کر کھائے اورنہ کبھی چپاتی کھائی ۔ میں نے قتادہ سے پوچھا ، پھر آپ کس چیز پر کھانا کھاتے تھے ؟ بتلایا کہ سفرہ ( چمڑے کے دسترخوان ) پر ۔