صحيح البخاري - حدیث 5374
كِتَابُ الأَطْعِمَةِ بَابُ قَولِ اِللہ تَعٰالٰی صحيح حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ عِيسَى حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ عَنْ أَبِيهِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ مَا شَبِعَ آلُ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِنْ طَعَامٍ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ حَتَّى قُبِضَ
ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5374
کتاب: کھانوں کے بیان میں باب: اور اللہ تعالیٰ نے سورۃ بقرہ میں فرمایا ہم سے یوسف بن عیسیٰ مروزی نے بیان کیا ، کہا ہم سے محمد بن فضیل نے بیان کیا ، ان سے ان کے والد نے ، ان سے ابو حازم ( سلمہ بن اشجعی ) نے اور ان سے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات تک آل محمد صلی اللہ علیہ وسلم پر کبھی ایسا زمانہ نہیںگزرا کہ کچھ دن برابر انہوں نے پیٹ بھر کے کھانا کھایا ہو اور اسی سند سے ۔