‌صحيح البخاري - حدیث 5360

كِتَابُ النَّفَقَاتِ بَابُ نَفَقَةِ المَرْأَةِ إِذَا غَابَ عَنْهَا زَوْجُهَا، وَنَفَقَةِ الوَلَدِ صحيح حَدَّثَنَا يَحْيَى، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، عَنْ مَعْمَرٍ، عَنْ هَمَّامٍ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا أَنْفَقَتِ المَرْأَةُ مِنْ كَسْبِ زَوْجِهَا، عَنْ غَيْرِ أَمْرِهِ، فَلَهُ نِصْفُ أَجْرِهِ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5360

کتاب: خرچہ دینے کے بیان میں باب: کسی عورت کا شوہر اگر غائب ہو تو اس کی عورت کیونکرخرچ کرے اور اولاد کے خرچ کا بیان ہم سے یحییٰ بن موسیٰ نے بیان کیا ، کہا ہم سے عبدالرزاق نے بیان کیا ، ان سے معمر بن راشد نے ، ان سے ہمام بن عیینہ نے ، کہا کہ میں نے ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے سنا کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اگر عورت اپنے شوہر کی کمائی میں سے ، اس کے حکم کے بغیر ( دستور کے مطابق ) اللہ کے راستہ میں خرچ کردے تو اسے بھی آدھا ثواب ملتا ہے ۔
تشریح : یہ جب ہے کہ عورت کو مرد کی رضامندی معلوم ہو۔ اگر عورت دیانت دار نہیں ہے تو ایسے خرچ کے لیے اسے ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ آیت فالصٰلحٰت قٰنتٰت حٰفظٰت للغیب ( النساء: 34 ) میں حفظ اللہ سے یہ امت ظاہر ہے۔ یہ جب ہے کہ عورت کو مرد کی رضامندی معلوم ہو۔ اگر عورت دیانت دار نہیں ہے تو ایسے خرچ کے لیے اسے ہر گز اجازت نہیں دی جائے گی ۔ آیت فالصٰلحٰت قٰنتٰت حٰفظٰت للغیب ( النساء: 34 ) میں حفظ اللہ سے یہ امت ظاہر ہے۔