‌صحيح البخاري - حدیث 5356

كِتَابُ النَّفَقَاتِ بَابُ وُجُوبِ النَّفَقَةِ عَلَى الأَهْلِ وَالعِيَالِ صحيح حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ، قَالَ: حَدَّثَنِي اللَّيْثُ، قَالَ: حَدَّثَنِي عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ خَالِدِ بْنِ مُسَافِرٍ، عَنِ ابْنِ شِهَابٍ، عَنِ ابْنِ المُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «خَيْرُ الصَّدَقَةِ مَا كَانَ عَنْ ظَهْرِ غِنًى، وَابْدَأْ بِمَنْ تَعُولُ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5356

کتاب: خرچہ دینے کے بیان میں باب: مرد پر بیوی بچوں کا خرچ کرنا واجب ہے ہم سے سعید بن عفیر نے بیان کیا ، کہاکہ مجھ سے لیث بن سعد نے بیان کیا ، کہا کہ مجھ سے عبدالرحمن بن خالد بن مسافر نے بیان کیا ، ان سے ابن شہاب نے ، ان سے سعید بن المسیب نے اور ان سے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، بہترین خیرات وہ ہے جسے دینے پر آدمی مالدار ہی رہے اور ابتدا ان سے کرو جو تمہاری نگرانی میں ہیں جن کے کھلانے پہنانے کے تم ذمہ دار ہو ۔
تشریح : یعنی اپنے اہل وعیال اور جملہ متعلقین اور مزدور وغیرہ جن کا کھانا تم نے اپنے ذمہ لیا ہوا ہے ۔ اسی طرح قرابت دار بھی جو غرباءو مساکین ہوں پہلے ان کی خبر گیری کرنا دیگر فقراءو مساکین پر مقدم ہے۔ یعنی اپنے اہل وعیال اور جملہ متعلقین اور مزدور وغیرہ جن کا کھانا تم نے اپنے ذمہ لیا ہوا ہے ۔ اسی طرح قرابت دار بھی جو غرباءو مساکین ہوں پہلے ان کی خبر گیری کرنا دیگر فقراءو مساکین پر مقدم ہے۔