‌صحيح البخاري - حدیث 5352

كِتَابُ النَّفَقَاتِ بَابُ فَضْلِ النَّفَقَةِ عَلَى الأَهْلِ صحيح حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ، قَالَ: حَدَّثَنِي مَالِكٌ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنِ الأَعْرَجِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: قَالَ اللَّهُ: أَنْفِقْ يَا ابْنَ آدَمَ أُنْفِقْ عَلَيْكَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5352

کتاب: خرچہ دینے کے بیان میں باب: جورو بچوں پر خرچ کرنے کی فضیلت ہم سے اسماعیل بن ابی اویس نے بیان کیا ، انہوں نے کہا کہ مجھ سے امام مالک نے بیان کیا ، ان سے ابو الزناد نے ، ان سے اعرج نے اوران سے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ، اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ اے ابن آدم ! تو خرچ کر تو میں تجھ کو دیئے جاؤں گا ۔
تشریح : خرچ کرنے سے گھر والوں پر خرچ کرنا پھر دیگر غرباءکودینا مراد ہے۔ خرچ ہوگا تو آمدنی کا بھی فکر کرنا پڑے گا ۔ پس بندہ جس کام میں ہاتھ ڈالے گا اللہ برکت کرے گا۔ اللہ کے دینے کا یہی مطلب ہے۔ خرچ کرنے سے گھر والوں پر خرچ کرنا پھر دیگر غرباءکودینا مراد ہے۔ خرچ ہوگا تو آمدنی کا بھی فکر کرنا پڑے گا ۔ پس بندہ جس کام میں ہاتھ ڈالے گا اللہ برکت کرے گا۔ اللہ کے دینے کا یہی مطلب ہے۔