كِتَابُ الطَّلاَقِ بَابُ مَهْرِ البَغِيِّ وَالنِّكَاحِ الفَاسِدِ صحيح حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الجَعْدِ، أَخْبَرَنَا شُعْبَةُ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ، «نَهَى النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنْ كَسْبِ الإِمَاءِ»
کتاب: طلاق کے مسائل کا بیان
باب: رنڈی کی خرچی اور نکاح فاسد کا بیان
ہم سے علی بن جعد نے بیان کیا ، انہوں نے کہا ہم کو شعبہ نے خبر دی ، انہیں محمد بن جحادہ نے ، انہیں ابو حازم نے اور انہیں ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے لونڈیوں کی زنا کی کمائی سے منع فرمایا ۔
تشریح :
حافظ نے کہا اگر عمداً کوئی محرم عورت مثلاً ماں بہن بیٹی وغیرہ سے حرام جان کر بھی نکاح کر لے تو اس پر حد قائم کی جائے گی ۔ ائمہ ثلاثہ اور اہلحدیث کا یہی فتویٰ ہے۔ اس کا یہ جرم اتنا سنگین ہے کہ اسے ختم کر دینا ہی عین انصاف ہے۔