‌صحيح البخاري - حدیث 5347

كِتَابُ الطَّلاَقِ بَابُ مَهْرِ البَغِيِّ وَالنِّكَاحِ الفَاسِدِ صحيح حَدَّثَنَا آدَمُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، حَدَّثَنَا عَوْنُ بْنُ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ أَبِيهِ، قَالَ: «لَعَنَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الوَاشِمَةَ وَالمُسْتَوْشِمَةَ، وَآكِلَ الرِّبَا وَمُوكِلَهُ، وَنَهَى عَنْ ثَمَنِ الكَلْبِ، وَكَسْبِ البَغِيِّ، وَلَعَنَ المُصَوِّرِينَ»

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5347

کتاب: طلاق کے مسائل کا بیان باب: رنڈی کی خرچی اور نکاح فاسد کا بیان ہم سے آدم بن ابی ایاس نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ بن حجاج نے بیان کیا ، کہا ہم سے عون بن ابی جحیفہ نے بیان کیا ، ان سے ان کے والد نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے گود نے والی اور گدوانے والی ، سود کھانے والے اور کھلانے والے پر لعنت بھیجی اور آپ نے کتے کی قیمت اور زانیہ کی کمائی کھانے سے منع فرمایا اور تصویر بنانے والوں پر لعنت کی ۔
تشریح : مذکورہ جملہ امور باعث لعنت ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو ان سے دور رہنے کی توفیق عطا کرے ۔ ( آمین ) مذکورہ جملہ امور باعث لعنت ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہر مسلمان کو ان سے دور رہنے کی توفیق عطا کرے ۔ ( آمین )