‌صحيح البخاري - حدیث 5323

كِتَابُ الطَّلاَقِ بَابُ قِصَّةِ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ صحيح حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَشَّارٍ [ص:58]، حَدَّثَنَا غُنْدَرٌ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ القَاسِمِ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ، أَنَّهَا قَالَتْ: «مَا لِفَاطِمَةَ أَلاَ تَتَّقِي اللَّهَ» يَعْنِي فِي قَوْلِهَا: لاَ سُكْنَى وَلاَ نَفَقَةَ

ترجمہ صحیح بخاری - حدیث 5323

کتاب: طلاق کے مسائل کا بیان باب: فاطمہ بنت قیس ؓ کا واقعہ اور اللہ تعالیٰ کا فرمان ہم سے محمد بن بشار نے بیان کیا ، کہا ہم سے غندر محمد بن جعفر نے بیان کیا ، کہا ہم سے شعبہ بن حجاج نے بیان کیا ، ان سے عبدالرحمن بن قاسم نے ، ان سے ان کے والد نے اور ان سے عائشہ رضی اللہ عنہا نے کہا فاطمہ بنت قیس خدا سے ڈرتی نہیں ! ان کااشارہ ان کے اس قول کی طرف تھا ( کہ مطلقہ بائنہ کو ) نفقہ وسکنٰی دینا ضروری نہیں جو کہتی ہے کہ طلاق بائن جس عورت پر پڑے اسے مسکن اور خرچہ نہیں ملے گا ۔