كِتَابُ الطَّلاَقِ بَابُ يَلْحَقُ الوَلَدُ بِالْمُلاَعِنَةِ صحيح حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا مَالِكٌ، قَالَ: حَدَّثَنِي نَافِعٌ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، «أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لاَعَنَ بَيْنَ رَجُلٍ وَامْرَأَتِهِ فَانْتَفَى مِنْ وَلَدِهَا، فَفَرَّقَ بَيْنَهُمَا، وَأَلْحَقَ الوَلَدَ بِالْمَرْأَةِ»
کتاب: طلاق کے مسائل کا بیان باب: لعان کے بعد عورت کا بچہ ( جس کو مرد کہے کہ یہ میرا بچہ نہیں ہے ) ماں سے ملادیا جائے گا ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا ، کہ ہم سے مالک نے ، کہا کہ مجھ سے نافع نے بیان کیا اور ان سے ابن عمر رضی اللہ عنہما نے کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صاحب اور ان کی بیوی کے درمیان لعان کرایا تھا ، پھر ان صاحب نے اپنی بیوی کے لڑکے کا انکار کیا تو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے دونوں کے درمیان جدائی کرادی اور لڑکا عورت کو دے دیا ۔